Artical

اس عورت کی نہ زبان قابو میں ہے اور نہ ہاتھ، حنا پرویز بٹ کی فردوس عاشق پر تنق ید

Written by admin

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹی وی چینلز سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے پی پی رہنما کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان پر سخت تنقید کی۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیراطلاعات فردوس

عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے راہنما عبدالقادر مندو خیل کو ایک ٹی وی شو کے دورا ن بحث میں گرما گرمی ہونے کے بعد تھپڑ جڑ دیااور ساتھ ہی غلیظ قسم کی گالی بھی دے ڈالی۔
لڑائی ہونے کے بعد شو کو آف ایئر کر دیا گیا مگر فریقین کے درمیان لڑائی عروج پر پہنچ گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں جبکہ فردوس عاشق اعوان نے

عبدالقادر مندوخیل کے منہ پر زور دار تھپڑ دے مارااور فریق دوم نے بھی فردوس عاشق اعوان کا بازو مروڑ ڈالا۔۔اب اس پر لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی ردعمل دیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فردوس عاشق اعوان اپنی حرکت پر شرمندہ ہوکر معافی نہ مانگ لے، چینلز کو اس کو اپنے شو میں نہیں بلانا چاہیے۔۔سب کچھ ریٹنگ ہی نہیں ہوتا۔ا

نہوں نے مزید کہا کہ اخلاقیات بھی کسی چیز کا نام ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس عورت کی نہ زبان قابو میں ہے اور نہ ہاتھ۔۔
وقفے کے دوران انہوں نے مجھے اور میرے والد کو گالیاں دیں۔میرے والد کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔مجھے نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ ہراساں بھی کیا گیا۔مجھے اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھانا پڑا،ویڈیو مکمل نہیں جاری کی گئی،میرا مطالبہ ہے کہ مکمل ویڈیو جاری کی جائے

تاکہ عوام کو حقائق کا پتہ لگے کہ مجھے یہ قدم اٹھانے کے لیے کیسے مجبور کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادرمندو خیل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Leave a Comment