Artical

پہلا ملک جس نے عید الفطر کا اعلان کر دیا

Written by admin

سڈنی : دنیا کا پہلا ملک جس نے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رمضان المبارک کے اختتام سے چند روز قبل ہی

رواں سال عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے آسٹریلین قومی امام کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا

ہے۔جاری اعلامیہ میں آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں عید الفطر 1442 ہجری 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا اختتام 12 مئی بروز بدھ کو ہو گا، اسی روز شوال کا چاند بھی نظر آ جائے گا،

جس کے بعد 13 مئی بروز جمعرات کو آسٹریلیا بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔

آسٹریلیا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔

رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے،

جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں 11 مئی

جبکہ کچھ ممالک میں 12 مئی کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 11 مئی کو دنیا کے کسی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا،

Leave a Comment