Artical

30روزوں کا زیادہ امکان ٗ حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کریگی محکمہ موسمیات نے واضح کردیا

Written by admin

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال

کاچاندنظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنے کاامکان نہ ہونے کے برابرہے، 12مئی کوملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے چاند کیلئے پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی اور حتمی اعلان موصول شہادتوں کے مطابق کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کریگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی نے کرنا ہے تاہم وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ جائے گا ،عید 14 مئی کو ہو گی۔

Leave a Comment