Artical

منشا پاشا کا موبائل فون پ ھ ٹ گیا، تصاویر وائرل

Written by admin

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا فون دورانِ چارجنگ پھٹ گیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

منشا پاشا نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک خوفناک حادثے سے آگاہ کرنے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے فون کی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا کا موبائل فون بُری سے جلا ہوا۔

منشا پاشا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ’یہ اُن کے فون کا پُرانا ماڈل ہے جو اُنہوں نے کسی کو استعمال کرنے کے لیے دیا تھا۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کا یہ فون ٹیلی وژن کے ساتھ ہی چارجنگ پر لگا ہوا تھا اور اُسی دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔‘

منشا پاشا نے کہا کہ ’میں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے فون کا تمام ڈیٹا کھودیا اور میں نے وہ کہیں ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا۔‘

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’شُکر ہے اس حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔‘

Leave a Comment