Artical

پی ٹی آئی دورحکومت میں گدھ وں کی تعداد میں اضافہ

Written by admin

کراچی(این این آئی)اقتصادی سروے رپورٹ سال 2020-21 کے مطابق موجود حکومت کے دور میں گ دھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو جاری اقتصادی سروے رپورٹ سال 21 -2020 میں دلچسپ اعداد و شمار پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے3 سال کے دوران ملک میں 2 لاکھ گدھے بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018-19 میں ملک میں گ دھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی، جو سال 2020-21 میں بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گائے کی تعداد 37 لاکھ اور بھینسوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا

ہے۔جاری رپورٹ میں بھیڑ، بکریاں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ بتایا گیا ہے۔ گھ وڑوں اور خچ روں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہ ہو سکا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں حکومت کو بجٹ اہداف میں ناکامی اور شرح نمو میں مجموعی کمی کے باوجود لائیو اسٹاک کے شعبے میں دو اعشاریہ پانچ فیصد ترقی ملی۔اقتصادی سروے سال 2018-2019 کے مطابق پاکستان میں
گ دھوں کی تعداد 54 لاکھ رپورٹ کی گئی تھی،

جب کہ سال 2017-2018 میں گ دھوں کی تعداد 53 لاکھ اور سال 2017-2016 میں 52 لاکھ تھی۔ اس طرح ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال گ دھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان گ دھوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے،

چین پہلے اور ایتھوپیا کا نمبر دوسرا ہے۔ماہرین کے مطابق گ دھوں کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ ان کی برآمد پر پابندی ہے۔ سال 2015 میں جب یہ خبریں آئیں کہ گ دھوں کا گوشت مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے اور ان کی کھالیں چین بھیج دی جاتی ہیں، تو اس وقت سے گ دھوں اور ان کی کھالوں سے بنی مصنوعات پر پابندی عائد ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پڑوسی ملک چین پاکستان سے گ دھے درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ وہاں ان کی مانگ بہت زیادہ ہے۔چین میں گ دھوں کی کھالوں سے مختلف ادویات تیار کی جاتی ہیں۔

Leave a Comment