Artical

نور بخاری بھی صدف کنول کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

Written by admin

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ماڈل صدف کنول کے شوہر سے متعلق دیے گئے بیان پر اُن کی حمایت کردی۔

نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے صدف کنول کے بیان پر اُن کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’صدف کنول نے اپنے بیان میں وہ سب کہا جو ہمیں ہمارا دین سِکھاتا ہے۔‘

نور بخاری نے کہا کہ ’بدقسمتی سے دین سے دوری اور جدید دور کی وجہ سے ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات پر اُتر نہیں سکے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مرد کو افضل بنایا ہے بس بات ختم۔‘

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

Leave a Comment