Artical

منہ کے چھالوں کا دیسی اور بہترین گھر یلو اور کا میاب ٹوٹکے

Written by admin

منہ کے چھالوں یا زخموں کا فوری علاج: پاکستان نیوز کے مطا بق زبان ، مسوڑوں ، ہونٹوں یا گا لوں کے اندرونی حصوں میں چھالے یا زخم کی متعدد وجو ہات ہو سکتی ہیں ۔ جیسے الرجی، انجری، انفیکشن ، کسی چیز کا تناؤ وغیرہ۔ گرمیوں کے موسم میں منہ میں اکثر یہ چھالے یا زخم ہو جاتے ہیں

جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں تا ہم جب آپ اس سے متاثر ہوں تو کھا نا پینا مشکل ہو جا تا ہے جب کہ تکلیف الگ ہو تی ہے اور آپ ان کا علاج چاہتے ہیں تا کہ ان چھالوں یا زخموں سے جلد از جلد نجات مل جا ئے۔ اگرآپ کو بھی اس مسئلے کا سا منا ہے۔

تو یہ گھر یلو ٹوٹکے آپ کے درد میں تیز سے کمی لانے کے ساتھ ساتھ چھالوں یا زخم ختم کرنے میں بھی مدد دیں گے۔ بیکنگ سوڈا اکلا ئن ہوتا ہے جو اس تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے جو منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں جب کہ یہ بیکٹر یا کو ختم کر کے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملا ئیں اور اسے سے کلیاں کر لیں۔

ٹی بیگز۔ چائے ایک ایک اکلا ئن ہے جو چھالوں یا زخموں کی تکلیف بڑھانے والے تیزاب کو معمول پر لاتی ہے جب کہ اس میں ایسے اجزاء بھی شامل ہیں جو تکلیف میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ایک استعمال شدہ ٹی بیگ کو پانچ منٹ تک چھا لے یا زخم پر لگا ئے رکھیں تو آپ کو ریلیف محسوس ہو گا۔

ہائیڈ روجن پر آکسا ئیڈ : ہائیڈ روجن پر آکسائیڈ ایک طاقتور جراثیم کش محلول ہوتا ہے اور یہ منہ کے چھالوں یا زخموں کو انفیکشن سے بچا تا ہے اس محلول کو ماؤتھ واش کی طرح استعمال کر یں تا ہم اسے نگلنے کی کوشش نہ کر یں۔ وٹامن ای کا ایک کیپسول کو کاٹ لیں اور اس کے محلول کو متاثرہ حصے پر لگا دیں یہ تیل چھالے پر ایک کوٹنگ بنا دے گا

جو اسے انفیکشن سے تحفظ دے گی اور جلد ٹھیک ہونے میں مددگار ثابت ہو گی۔ ایلو ویرا جیل بھی منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز دیتا ہے۔

جب کہ درد میں بھی کمی لا تا ہے ایک صاف چمچ کے ذریعے اس جیل کی مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگا ئیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرائیں۔ میگنیشیا کا دودھ: اس دودھ کی معمولی مقدار منہ میں بھر یں اور منہ صاف کرنے کے لیے استعمال کر یں اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ یہ متاثرہ حصے کو بھی صاف کر یں میگنیشیا کے دودھ میں موجود اجزاء منہ کی تیزابیت پر قابو پاتے ہیں جو چھالوں کو تکلیف دہ بناتے ہیں اس کے علاوہ آپ روئی کو اس دودھ میں بھگو کو براہراست منہ میں چھالوں پر دن میں تین سے چار دفعہ لگا سکتے ہیں۔

Leave a Comment