Artical

ہرجائز کام کی حاجت کا وظیفہ

Written by admin

والقلب متوجہ الی اللہ کیا میرا دل اللہ کی طرف متوجہ ہے ۔اچھی نیت کا معنی یہ ہے کہ دل اللہ کی طرف متوجہ ہو لوگوں کی طرف نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے کیا سوچیں گے لوگوں کی نظر میں کیسی لگ رہی ہوں لوگ مجھے پسند کر رہے ہیں یا نہیں کر رہے یہ سب باتی ختم کرنا ہوں گی اور دل کو اللہ کی طرف متوجہ کرناہو گا۔

کیا آپ محسوس کر رہے ہیں کہ میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ فرشتوں کی مجلس میں میرا ذکر کر رہے ہیں کہ میرا یہ بندہ میرا ذکر کررہا ہے بس یہ خیال آپ کو خوش کردیتا ہے اس کے بعد ساری گرمی تھکاوٹ ہر چیز بھول جائے گی ہر صورت بخشش کروانی ہے۔

انشاءاللہ۔اچھے اچھے کام بھی کرنے ہیں دعا بھی کرنی ہیں تڑپنا بھی ہے اور رونا بھی اس چیز کے لئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دے کیونکہ اگراللہ تعالیٰ بخش دے تو ہی ہماری نجات اور کامیابی ہے ۔ يَا رَبِّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِيْ لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَعَظِيْمِ سُلْطَانِكَترجمہ: اے مىرے پروردگار حقىقى تعرىف آپ ہى کے لىے ہے

جىسى تعرىف آپ کى ذات کى بزرگى اور آپ کى عظىم سلطنت کے لائق ہو۔ اس دعا کو 100 بار پڑھئے ۔ سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر ۔ اس کو بھی 100 بار پڑھیئے۔ جن تسبیحات کی تعداد نہیں بتائی تو ان کو تو جتنی مرتبہ مرضی پڑھ لیجئے۔

مگر جن تسبیحات کی تعداد بتائی گئی ان کو اس تعداد کے مطابق پڑھیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں ان کلمات کو ادا کروں سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر یہ مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پیارا ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے یعنی اس دنیا کے اندر جتنی بھی چیزیں ہیں

جن جن چیزوں تک سورج پہنچتا ہے چاہے وہ بڑی بڑی بلڈنگز ہوں سونے چاندی و جواہرات کے ڈھیر ہوں یا دنیا کی کوئی بھی نعمت کسی بھی قسم کی ان سب سے زیادہ محبوب مجھے ان کلمات کو پڑھنا ہے اسی محبت کے ساتھ آپ بھی ان کو پڑھیئے سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر اے اللہ ہمیں

بھی ان کلمات کو ہر چیز سے زیادہ محبوب بنا دے اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کر جو واقعی خوشی کے ساتھ دلجمعی کے ساتھ تیراذکر کرنے والے ہیں ۔ سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر

Leave a Comment