Artical

کراچی: اداکارہ حرا خان

Written by admin

حرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اُن کے ساتھ پیش آنے والے ل وٹ م ا ر ے کے واقعے کے بارے میں بتایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ اپنے دوستوں کے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کے لیے گئی تھیں کہ اچانک ایک شخص اُن کی طرف آیا اور اُن سے موبائل اور والٹ دینے کی ڈیمانڈ کرنے لگا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’جب اُنہوں نے اور اُن کے دوستوں اُس شخص کو موبائل فون اور والٹ دینے سے انکار کیا تو اُس شخص نے اُنہیں م ارن ے کی دھ م ک ی دی۔‘

حرا خان نے بتایا کہ ’جب اُنہوں نے اور دوستوں نے چیخنا چِلانا شروع کیا تو وہ چور وہاں سے فرار ہوگیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ اُن سے دس قدم کی دوری پر تھا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی گارڈ نے اُن سے کہا کہ میں اس میں آپ کی کیا مدد کرسکتا ہوں اور جب حکام کو اعلاع دی گئی تو اُنہوں نے فوراََ کہا کہ آپ لڑکیاں ہوں تو گاڑی کا شیشہ بند رکھا کریں۔‘

حرا خان نے سوالیہ انداز میں کہا ’کیا گاڑی کے شیشے اوپر رکھنے سے یہ جرائم ختم ہوجائیں گے؟‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اگر کوئی آدمی بھی اپنے گاڑی کے شیشے نیچے رکھے گا تو اُس کے ساتھ یہی ہوگا لہٰذا حکام کو ان جرائم کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ روزانہ کی بنیاد پر ہورہے ہیں۔‘

Leave a Comment