Artical

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

Written by admin

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،کل بروز بدھ ملک میں پہلا روز ہ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میںمنعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔

مولانا عبد الخبیر نے پاکستان میںرمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ، ملک میں پہلا روزہ کل بروز بدھ 14اپریل کو ہو گا ۔ چاند کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں نماز تراویح کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں،خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 13اپریل کو رمضان کا

چاند نظر آنے کا اعلان کردیا تھا۔‎ماہ صیام کا چاند کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں دیکھا گیا۔ ماہ مقدس کا چاند دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد نے دعا کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر گناہوں سے توبہ استغفار کرتے ہوئے خالق کائنات کی پناہ طلب کی۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں منگل 13 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ نے شہریوں سےچاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلی رمضان المبارک 13 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کےسپریم کورٹ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شہادت دیں۔سعودی حکام نے سخت

ترین ایس او پیز کے تحت رواں سال رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے مشرقی حصے سمیت 5 جگہوں کو نماز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

Leave a Comment