Artical

عورت کو اگر وقت ، اعتماد اور سب سے بڑھ کر عزت دی جائے تو وہ جان دے سکتی ہے مگر ۔۔۔؟

Written by admin

تمہارا اپنا وہ ہے جو تمہیں کسی اور کے لئے نظر انداز نہ کرے ۔ ہدایت بن مانگے بہت کم لوگوں کو نصیب ہوا کرتی ہے اور جو طلب ِ ہدایت میں لگ جائے اسے خالی ہاتھ لوٹتے بھی نہیں دیکھا گیا ۔ جو لوگ اپنی دعاؤں میں دوسروں کو شامل کرتے ہیں خوشیاں پہلے ان کے دروازے پر دستک دیتی ہیں ۔

دل اور دن بدلتے دیر نہیں لگتی اس لئے ہر لمحہ عافیت اور استقامت مانگنی چاہئے ۔ آدھی ادھوری باتیں دل پر بوجھ ہو اکرتی ہیں کسی سے کہہ دیا کریں کسی کی سن لیا کریں۔ دل چھوٹے ہوجائیں تو بڑے بڑے گھروں میں بھی تنگ پڑ جاتی ہے۔

ایک مان ہی تو ہے جو آپ کو ہر کسی پہ نہیں ہوتا بلکہ کسی خاص پہ ہوتا ہے اگر وہ آپ کا مان توڑ دے تو آپ ایسے ٹوٹتے ہیں کہ پھر جوڑنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ حال مومن ہوجائے تو ماضی بھی مومن۔ کسی انسان کا پہلا پیار بننا کوئی بڑی بات نہیں بننا ہے تو کسی کا آخری پیار بنو اس لئے یہ مت سوچو کہ وہ تم سے پہلے کسی اور سے پیار کرتا تھا

کوشش یہ کرو کہ تمہارے بعد اسے کسی اور کے پیار کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ فانی جسم کتنا ہی حسین و جمیل اور باعظمت کیوں نہ ہو ایک دن ق ب ر کی آغوش میں سلا دیا جائے گا۔ رشتے کی پہلی شرط عزت ہوتی ہے جو عزت نہیں دے سکتا وہ رشتہ نہیں نبھا سکتا۔ کم از کم یہ تین احسان تو کریں۔ کسی کو نفع نہیں پہنچا سکتے تو نقصان بھی نہ دیں ۔

خوش نہیں کرسکتے تو رنجید ہ بھی نہ کریں۔ تعریف نہیں کرسکتے تو برائی بھی نہ کریں ۔ برسوں سے توٹے ہوئے رشتے بھی دو منٹ میں جڑ جاتے ہیں بس اگلے کو آپ سے کوئی کام ہونا چاہئے۔جب ہم کسی کے ساتھ زیادہ گفتگو کرتے ہیں تو فطری تجسس ختم ہوجاتا ہے اور تعلق کی جگہ بیزاریاں لے لیتی ہیں ۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے رب ل سے سوال کیا تو اُس نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ میری اُمت سے ستر ہزار افراد جنت میں داخل فرمائے گا جن کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح چمکتے ہوں گے۔

میں نے زیادہ چاہا تو اس نے ہر ہزار کے ساتھ مزید ستر ہزار اضافہ فرمایا۔ میں نے عرض کیا: اے میرے رب! اگر وہ میری اُمت کے مہاجر (گناہوں کو ترک کرنے والوں سے پورے) نہ ہوئے؟ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: تب میں اُن کو تیرے لئے دیہات کے رہنے والوں میں سے مکمل کروں گا۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔آمین

Leave a Comment