Artical

عورت حالت حیض و نفاس میں قرآن کو

Written by admin

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عادل مقام: پاکستان سوال نمبر 908: کیا عورت حالت حیض و نفاس میں قرآن کو بغیر چھوئے پڑھ سکتی ہے؟ جواب:فقہ حنفی کی معتبر کتاب در مختار میں لکھا ہے :ويمنع قراءة قرآن ومسه الابغلافه.

(در مختار، 1 :293) حائضہ اور نفاسہ کا قرآن پڑھنا اور اسے چھونا منع ہے مگر غلاف کے ساتھ چھو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عورتوں کے غسل کرنے کا اصل اسلامی طریقہ کار قرآن پڑھانے والی عورت کے لیے یہ جائز ہے کہ ایک ایک کلمہ پڑھائے اور مکمل آیت کی تلاوت نہ کرے۔ مثلاً عَلْمَ القُرآن دو الفاظ ہیں، تو عَلْمَ کو الگ ادا کرے گے اور القُرآن کو الگ ادا کر کے پڑھے گے نہ کہ ملا کر پڑھے۔

شامی، درالمختار، 1 : 293) لہذا عورت قرآن کو بطور تلاوت حالت حیض اور نفاس میں قرآن نہیں پڑھ سکتی اگرچہ زبانی ہو لیکن دعا میں مثلاً آیت الکرسی یا دیگر کلمات قرآن پڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خواب میں زنا کرنا لڑکا یا لڑکی یہ خواب دیکھ لے کے وہ کسی کے ساتھ مباشرت کرتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے؟ واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

Leave a Comment