Artical

صبح 4 بجے اُٹھنے کی طاقت

Written by admin

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ یہ دنیا جھکتی ہے لیکن کوئی جھکانے والا ہونا چاہئے لوگوں کی سوچ بدلتی ہے مگر کوئی بدلنے والا ہونا چاہئے اور لوگوں کی سوچ بدلے گی اگر تو پوری محنت سے اپنے مقصد پر کام کرے گا تو اور آج جس نے بھی دنیاوالوں کی سوچ بدلی ہے

وہ روزانہ صبح جلدی اٹھتے ہیں تم صبح جب اٹھتے ہو کامیاب لوگ تب تک اپنا پچاس فیصد کام مکمل کرچکے ہوتے ہیں بہت سے لوگ بولتے ہیں کہ بھائی صبح اٹھا نہیں جاتا بہت کوشش کرتا ہوں رات کو الارم لگا کر سوتا ہو ں مگر آنکھ ہی نہیں کھلتی اور اگر کھلے بھی تو پانچ منٹ تک اٹھتا ہوں۔

یہ بہانا بنا کر پھر سے سوجاتا ہو مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کیا کرو دوست تیرا تو مجھے پتہ نہیں لیکن میری سب سمجھ میں آرہا ہے اگر تو اپنی نیند سے نہیں جیت سکتا نا تو اس دنیا سے کیا خاک جیت پائے گا کامیاب کیا خاک ہوپائے گا تو یاد رکھ دوست اگر تو کامیاب ہونا چاہتا ہے

تو صبح جلدی اٹھنا ہی پڑے گا ہر حال میں اٹھنا ہی پڑے گا کیونکہ کامیاب لوگوں کی یہ عادت ہے کہ وہ صبح چار بجے اٹھ جاتے ہیں اور اپنے دن کے کاموں کو کرنا شروع کر دیتے ہیں اور جب تک وہ دن کے تمام ٹارگٹس کو حاصل نہیں کرلیتے تب تک چین سے نہیں بیٹھے یاد رکھ دوست تمہارا ہر دن ہرگھنٹہ ہرمنٹ یہ فیصلہ کرتا ہے۔

کہ تمہارا آنے والا کل کیسا ہو گا دوست دنیا میں 98 فیصد لوگ صبح جلدی نہیں اٹھتے اور حیرانی کی بات بھی یہی ہے کہ دنیا میں ناکام ہونے والے لوگوں کی شرح بھی 98 فیصد ہی ہے صرف 2 فیصد لوگ صبح جلدی اٹھتے ہیں اور کامیاب بھی صرف 2 فیصد ہی ہیں

اور ایک دفعہ کامیاب لوگوں میں سروے کیا گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ آپ اتنےموٹیویٹڈ اور ڈیڈیکیٹڈ کیسے رہتے ہیں کہ صبح 4 بجے اٹھ کر ہی اپنے کام شروع کر دیتے ہیں آپ ایسا کیسے کر لیتے ہیں آگے سے ان کا جواب یہی تھا کہ وجہ ان کا کہنا تھا۔

کہ جب تک آپ کے پاس کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہوگی کہ آپ کیوں صبح جلدی اٹھنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ عام زندگی نہیں جینا چاہتے آپ زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں آپ دنیا میں اپنا ایک نام بنوانا چاہتے ہیں آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں

اور آپ کامیاب تب ہی ہوں گے جب آپ صبح جلدی اٹھنا شروع کریں گے تو آج ہی سے فیصلہ کر لو کہ کامیاب ہونا ہے یا نہیں اپنی ایک پہچان بنانی ہے یا نہیں زندگی میں کچھ کرنا ہے یا نہیں یہ سوال خود سے پوچھو اور اگر جواب ہاں میں ہے تو یہ فیصلہ کرو کہ کل سے جلدی اٹھوں گا سب سے پہلے اللہ کو یاد کروں گا نماز پڑھوں گا اور پھر اپنے دن کا آغاز کروں گا اور اپنے دن کے تمام کاموں کو ہر حال میں مکمل کروں گا اور ایسا ہر روز کروں گا جب تک اپنی منزل کو پا نہیں لیتا ۔شکریہ

Leave a Comment