انٹرنیشنل

صبا قمر نے شادی کی تیاری پکڑ لی ،لڑکا کون ہے ؟نام سامنے آگیا

Written by admin

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے شادی کی تیاری پکڑ لی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبزن اینڈنیوز نامی اکاﺅنٹ نے یہ خبر شیئر کی اور دونوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر اور عظیم خان شادی کرنے لگے ہیں ۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے ایک انٹر ویو میں اپنی ماضی کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ انہوں نے ایک شخص کے پیچھے اپنی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے اور آٹھ سال بعد اس شخص کو احساس ہوا کہ شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کرنی چاہیے

۔صبا قمر نے بتا یا تھا کہ اس شخص میں اتنی بھی ہمت نہیں تھی مجھے کال کر کے اپنی شادی کی خبر دیتے ،یہ بات بھی فیس بک کے ذریعے پتہ چلی تھی ۔صبا قمر نے اس شخص کے بارے میں یہ بھی بتا یا تھا کہ جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ا±ن کی عادت میں شامل تھا۔

Leave a Comment