Artical

”سورۃ التین پڑھنے کے فائدے“

Written by admin

سورتوں میں یہ سورۃ قرآن کی 95 سورۃ ہے اور یہ تیسویں پارے کے اندر موجود ہے اس سورت کے مخصوص فوائد ہیں اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کے گھر میں خوبصورت لڑکا پیدا ہو تو اس کو چاہیئے کہ حمل کی ابتداء سے نو ماہ تک سفید چینی کی طشتری پر سورۃ التین کو روزانہ باوضو لکھ کر نہار منہ عورت

کو کھلا دے یا پلا دے انشاءاللہ تعالیٰ لڑکا خوبصورت پیدا ہو گا ۔ سورۃ التین سات مرتبہ با وضو پڑھے اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ ہر پریشانی دور ہو گی اور اگر اہم مقصد ہے تو اس میں کامیابی ہو گی باغ اور کھیتی کی حفاظت کے لیے یہ سورت عرق گلاب یا زعفران سے لکھ کر پانی میں گھول کر باغ یا کھیتی کے چاروں کناروں پر چھڑک دیں ۔

چوہے اور ٹڈیوں سے محفوظ رہے گی۔ اس سورۃ کو سات سو مرتبہ پڑھنےسے غائب واپس آ جائے گا جو شخص یہ چاہے کہ دشمنی ختم ہو کر محبت پیدا ہو جائے تو اس کو چاہیئے کہ 21 دن تک 2 بار یہ سورۃ باوضو حالت میں بعد نماز عشاء پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ دشمنی ختم ہوجائے گی ـ

Leave a Comment