Artical

سورہ یٰسین آیت نمبر 58 کا فائدہ، شعبان کے آخری پندرہ دنوں میں یہ وظیفہ کر لیا تو سمجھو دنیا پالی

Written by admin

قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے سورہ یاسین پاک کی آیت سلام قول من رب الرحیم میں بہت سے پوشیدہ اسرار ہیں اور بے شمار فضائل اور ہر قسم کے امراض سے شفا کا حل موجود ہے ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن پاک کا دل یاسین پاک ہے اور یاسین پاک کا دل یہ آیت ہےآج کل کالے علم اور کالے جادو کا کا مرض بڑھتا جا رہا ہے آئے دن کوئی نہ کوئی ہر گھر میں اس مرض میں مبتلا نظر آتا ہے۔

میں یہ عمل ان بہن اور بھائیوں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں جو کالے علم کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں اگر کسی پر کالا جادو کر دیا گیا ہو جس کے باعث وہ شدید بیمار رہتا ہوں، ایسے مرض کو صحت یاب کرنے کی غرض سے باوضو حالت میں تین سو مرتبہ یہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں اور تین سو دفعہ پڑھ کر مریض پر دم کریں دم کیا ہوا پانی روزانہ سات دن تک پلائیں اول اور آخر درود پاک لازمی پڑھیں.انشاءاللہ جیسا بھی کالا جادو کیا گیا ہو گا

اس کا خاتمہ ہوجائے گا ملازمت کے لئے اگر کسی حاسد نے جادو کے ذریعے کسی کی ملازمت یا کاروبار میں رکاوٹ ڈال دی ہو اس کے واسطے ہر نماز بعد سلام قول من رب الرحیم کو 313 مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ ایک شخص نے بتایا کہ میں جب بھی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتا ہو تو سلام قولا من رب رحيم کا ورد شروع کردیتا ہوں

اس کی برکت سے ہر قسم کے حادثات و پریشانیوں سے بچا رہتا ہوں دو مرتبہ تو یقینی حادثوں سے اللہ پاک نے مجھے اس آیت کی وجہ سے بچا لیا ایک لڑکا اپنا تجربہ بتانے لگا کہ میں سلام قولا من رب رحيم صبح فجر کے بعد تسبیح کرتا ہوں جس کی وجہ سے میرا دل نیکی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگیا ہے نماز میں خشو خضوع مل گیا ہے ذکر و درود پاک پڑھنے کو خوب دل کرتا ہے اللہ پاک نے جھوٹ غیبت چغلی سے بچایا ہوا ہے سلام قولا من رب رحيم کی فضیلت اور اہمیت بہت ہی زیادہ ہے

۔دوستوں اگر کوئی بھی شخص روزانہ سلام قولا من رب رحيم کو پڑھنے کا معمول بنا لیتا ہے تو اس کے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ خود آپ جان کر حیران رہ جائیں گے میرے دوستوں یہ آیت اچھی شادی کے لئے بہت مجرب ہے اچھا رشتہ ملنا خوش بختی کی دلیل ہے کیونکہ بے شمار لوگ شادی کے مسئلے میں پریشان ہوتے ہیں

اس پریشانی کا حل یہ ہے کہ سلام قولا من رب رحيم کو چالیس دن تک روزانہ 12 ہزار نو سو مرتبہ پڑھے انشاءاللہ اچھا رشتہ مل جائے گا اور شادی میں سکون ملے گا جو شخص اس آیت کو روزانہ 129 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو انشاءاللہ اس کا ہر ایک جائز کام اس اسم کی برکت سے ہو جائے گا۔ اولیاء کرام اور بزرگان دین نے اس آیت کی بہترین تعریف کی ہے اس آیت کے ذکر کے برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔

فکرو فاقہ دور ہوتا ہے اگر کسی کا روزگار نہ ہو تو اسے روزگار مل جاتا ہے ملازمت نہ ملتی ہو تو ملازمت مل جاتی ہے آمدنی کم ہو تو اس میں اضافہ ہوتا ہے ان مقاصد کے لئے 16641 مرتبہ روزانہ اس آیت کو پڑھیں اور چالیس دن تک اس عمل کو کریں تو انشاءاللہ جو مقاصد ہم نے بیان کیے ہیں بہت جلد حل ہو جائیں گے۔ایسی لاعلاج بیماری جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہوں اس میں اس آیت کو گیارہ روز تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں اور پانی دم کرکے مریض کو روزانہ پلائیں انشاءاللہ مریض کے شفایاب ہونے کا کوئی ذریعہ بن جائے گا

ایک قول کے مطابق اگر کوئی بیمار اسے تین سو مرتبہ روزانہ 21 دن تک پڑھے تو انشاءاللہ تندرست ہوجائے گا میرے دوستو یہ وہ آیت مبارکہ ہے اگر اس کے ساتھ آپ کے گناہ بہت ہی زیادہ کیوں نہ ہوں انشاءاللہ اس کے پڑھنے کے ساتھ ہی آپ کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے چاہے آپ کے گناہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment