Artical

سر کے ان حصوں میں درد کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟

Written by admin

سر میں درد ہونے کی صورت میں گولی کھاکر اس سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں لیکن کچھ سر درد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نہایت سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔

ماہر نیورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب قریشی کا کہنا ہے کہ سر میں ہونےوالے کچھ درد جو تصویر میں بتائے گئے ہیں کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر گولی کھانے کی بجائے دیگر چیزوں کو بھی چیک کریں۔اس کا کہنا ہے کہ سردرد کی چار اقسام ایسی ہیں جوہمارے جسم کے ساتھ منسلک ہوتی ہیںاوران کا علاج دوائی سے کرنے کی بجائے کچھ قدرتی طریقے اپنائیں۔

سائی نس سردردسائی نس ایک ایسا مرض ہوتا ہے جسمیں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے اور ساتھ سر پر دباﺅ پڑتا ہے۔اگر انفیکشن کی وجہ سے سائی نس تیز ہوجائے تو ہماری گالوں پر دباﺅ بڑھ جائے گا،آنکھ اور ماتھے میں درد ہوگا اور ساتھ بخار بھی تیز ہوجائے گا۔ایسی صورت میں بہت زیادہ پانی پئیں اور کوشش کریں کہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔

پانی کے ساتھ وٹامن سی والی غذاﺅں کا استعمال کریں۔ادرک ملا گرم سوپ بھی آپ کو بہت سکون دے گا۔مالٹا،سبز چائے،لیموں اور امرود کا استعمال کریں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انفیکشن کم ہوگی اور آپ کے درد میں کمی آئے گی۔

یہ ایک بہت ہی عام پایا جاے والا درد ہے جس میں سر،گردن اور کنپٹیوںپر دباﺅ کی وجہ سے درد رہتا ہے۔اس درد کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ قے بھی ہوجاتی ہے۔ذہنی تناﺅ کی وجہ سے سر اور گردن میں درد رہنے لگتی ہے ۔ایسی صورت میں آپ کو چاہیے ادرک والی چائے میں منٹ کے تیل کے چند قطرے ملائیںاور پی لیں۔آپ چاہیں تو منٹ آئل کے چند قطرے ماتھے پر لگالیں،اس سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔

یہ درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے۔یہ یکدم ہوتا ہے جس میں آنکھ کے اوپرشدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہوجاتا ہے یا ناک بہنے لگتا ہے۔ایسی کریم جس میں capsaicin cayenneپایا جاتا ہے کو ناک کے پاس اور درد والی جگہ لگانے سے کافی ریلیف ملے گا

Leave a Comment