Artical

حضور ؐ پر جب جادو کروایا گیا تو کون کونسی 2سورتیں پڑی جس سے جادو ختم ہوا ؟

Written by admin

سورۃ الفلق اور سورۃ الناس جو اس کے بعد ہے ،جو اس وقت نازل ہوئی جب کہ لبیدبن اعصم یہودی اور اس کی بیٹیوں نے حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر جادو کیا،اور حضور کے جسمِ مبارک اور اعضاءِ ظاہرہ پر اس کا اثر ہوا، قلب و عقل و اعتقاد پر کچھ اثر نہ ہوا ،چند روز کے بعد جبریل آئے اور انہوں نے عرض کیا کہ ایک یہودی نے آپ پر جادو کیا ہے

اور جادو کا جو کچھ سامان ہے ،وہ فلاں کوئیں میں ایک پتّھر کے نیچے داب دیا ہے ، حضور سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے علیِ مرتضٰی رضی اللہ تعالی عنہ کو بھیجا، انہوں نے کنوئیں کا پانی نکالنے کے بعد پتّھر اٹھایا،اس کے نیچے سے کھجور کے گابھے کی تھیلی برآمد ہوئی۔

اس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے موئے مبارک جو کنگھی سے برآمد ہوئے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی کنگھی کے چند دندانے اور ایک ڈورا ،یا کمان کا چلّہ جس میں گیارہ گرہیں لگی تھیں اور ایک موم کا پُتلہ جس میں گیارہ سوئیاں چبھیں تھیں،یہ سب سامان پتّھر کے نیچے سے نکلا اور حضور کی خدمت میں حاضر کیا گیا،اللہ تعالٰی نے یہ دونوں سورتیں نازل فرمائیں ان دونوں سورتوں میں گیارہ آیتیں ہیں پانچ سورۂِ فلق میں ہر ایک آیت کے پڑھنے کے ساتھ ایک ایک گرہ کُھلتی جاتی تھی

یہاں تک کہ سب گرہیں کُھل گئیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بالکل تندرست ہوگئے ۔ (تفسیر خزائن العرفان(تعویذ اور جھاڑپھونک : تعویذ اور عمل(عملیات) جس میں کوئی کلمۂِ کفر یا شرک کا نہ ہو جائز ہے خاص کر وہ عمل جو آیاتِ قرآنیہ سے کئے جائیں یااحادیث میں وارد ہوئے ہوں ۔

اس حوالے سے احادیث مبارکہ ملاحظ ہوں۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ ”رسول اﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے نظر بد سے جھاڑ پھونک کرانے کا حکم فرمایا ہے۔”(صحیح البخاری، ج۴،ص۳۱، حدیث:۵۷۳۸)ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالی علیہ والہٖ وسلم نے ایک بچی کو دیکھا جس کا چہرہ زرد تھا توارشاد فرمايا:”اسے دم وتعویذ کراؤ ،اسے نظرِ بد لگی ہے۔)

Leave a Comment