Artical

حضرت امام حسین ؓ کی ایسی باتیں جو آپ کو بدل کر رکھ دیں

Written by admin

اُس خدا پر بھروسہ کرو جو تمہاری نافرمانی کے باوجود تمہارا رزق بند نہیں کرتا۔اگر دنیا میں تمہیں کبھی شدت سے غم ملے تو گھبرانہ مت ، میرے غم کو یاد کرلینا تمہارے غموں کا وزن ہلکا ہوجائیگا ۔تمہاری عمر برابر گھٹتی جارہی ہے بس جو کچھ تمہارے ہاتھ میں ہے اس سے کسی کی مدد کرجاؤ۔

نیک لوگ اپنے انجام سے خوفزدہ نہیں ہوتے ۔جس نے اپنی ماں کا پیر چوما گویا اس نے جنت کی چوکھٹ کو بوسادیا۔جب تمہاری زندگی میں دو ایسے راستے آجائیں کہ ظالم تمہیں نظر اٹھانے نہ دیں اور دین تمہیں گردن جھکانے نہ دے تو تیسرا راستہ گردن کٹانے کا راستہ ہے۔مجھے جنت سے زیادہ نماز عزیز ہے کیونکہ جنت میری رضا ہے نماز میرے رب کی رضا ہے ۔اگر دنیا میں انقلاب لانا چاہتے ہو تو تہذیب نفس کا آغاز خود سے کرو دنیا خود بدل جائیگی

زندگی میں دولوگوں کا بہت خیال رکھو ایک وہ جس نے تمہاری جیت کیلئے بہت کچھ ہارا ہے یعنی تمہارا باپ ،ایک وہ جس نے تمہاری ہار کو بھی جیت کہا ہے یعنی تمہاری ماں۔زندگی کا کوئی اعتبار نہیں جس قدر ممکن ہے دوسروں کے کام آؤ۔مومن وہ نہیں جس کی محفل پاک ہو بلکہ مومن وہ ہے جس کی تنہائی پاک ہو ۔کس واسطے نماز سے منہ موڑتا ہے تو کیا یاد نہیں آخری سجدہ حسین ؓ کا۔وہ دنیا تمہیں کیا دے گی محسن جس دنیا نے حسین ؓ کو کفن نہ دیا۔

عشق اگر اپنی مستی میں آجائے تو سرنیزے پر اور قرآن لبوں پر آجاتا ہے ۔بابا جی کہتے ہیں :پتر کربلا میں وہ جان شہید ہوئی جو درحقیقت رسول اللہﷺ کی جان تھی ۔مسلمان کو کوئی تکلیف ، فکر ،بیماری ،ملال ، اذیت اور کوئی غم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ کانٹا جوا اسے چبھے مگر اللہ تعالیٰ ان ک ےسبب ان کے گ نا ا ہ و ں کو مٹا دیتا ہے

۔رسول اللہ ﷺ کاارشاد ہے اگر تمہیں کوئی نقصان پہنچ جائے تو یہ نہ کہو اگر میں ایسا کرلیتا تو ایسا ہوجاتا البتہ یہ کہو کے اللہ تعالیٰ کی تقدیر یونہی تھی اور انہوں نے جو چاہا کیا کیونکہ اگر کا لفظ شیطان کے کام کا دروازہ کھول دیتا ہے۔

Leave a Comment