انسان کے چہرے پر سب سے خوبصورت چیز اس کی آنکھیںہوتی ہیںجس کے بارے میںشاعر حضرات نظمیں، غزلیںرباعیات لکھ کر تھک چکے ہیںلیکن اس کا سحر ابھی تک کم نہیںہو سکا . اس کے اور جو ایک خوبصورت کھڑکیوں کے مانند بالوں کی لکیر جسے بھنویںکہا جاتا ہے
وہ ان آنکھوں کی خوبصورتی میںبے حد اضافہ کا سبب بنتے ہیں. ان بھنووںکی بہت سی اقسام ہیں جن میں ہر ایک انسان کی مختلف پہلوںکی طرف بھی اشارہ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ آپ کی شخصیت میںکیا مثبت ہے اور کیا منفی . چلیں دیکھتیں ہیںماہرین کی اس کے بارے میںکیا رائے ہے۔
عام بھنویں:وہ انسان جن کی بھنویں کی چورائی درمیانی درجہ کی ہوتی ہیں وہ دراصل روایت اور اخلاقیات کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں البتہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اپنی زندگی میں زیادہ ڈرامے کرنا یا ان کا حصہ بننا پسند ہے۔ آپ صرف دوسروں کو اپنی موجودگی سے خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔
حد سے زیادہ لمبی بھنویں:وہ لوگ جن کی بھنویں لمبی ہوتی ہیں ان میں ذہنی دباؤ برداشت کرنے کی طاقت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے وہ کافی ملنسار ہوتے ہیں۔ آپ کافی چیزوں میں اپنی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ اگر آپ کا تعلق ان لوگوں میں سے ہے تو آپ اکیلے ہی اپنی مصیبتوں کو حل کرنے کے عادی ہیں اور ایسا بہت کم ہوتا ہے۔
بھنویں:چھوٹی بھنویں والے لوگ ہر چیز کو کافی باریکی سے دیکھتے ہیں اور آپ کو دوسری کے مسائل سننے بلکل نہیں پسند کیونکہ کبھی کبھار آپ کو اپنی زندگی کافی مشکل لگتی ہے۔ البتہ کوئی بھی پہار چڑھنا آپ کیلئے بڑا نہیں ، آپ زندگی مین آگے بڑھنے کو کاگی ترجیح دیتے ہیں
۔موٹی بھنویں:وہ لوگ جن کی بھنویں موٹی ہوتی ہیں ان کی شخصیت کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ انہیں اندرونی طاقت پر مکمل بھروسہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے آپ مشکلات کا آسانی سے سامنے کرلیتے ہیں۔
ایک بار جب آپ اپنا مقصد چن لیتے ہیں تو اسے پورا کیے بغیر آپ نہیں روکتے اور اسی لیے ایسے لوگوں کو ‘آزاد روح ‘ کہا جاتا ہے۔پتلی بھنویں:اگر آپ کی بھنویں کافی چھوٹی ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کے آپ کا شمار قدرتی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔ تنازعات کو آپ کبھی ترجیح نہیں دیتے بلکہ آپ انہیں اپنی قابلیت سے گریز کرتے ہیں۔