Artical

”آنکھوں کی ساری بیماریوں کا آسان علاج“

Written by admin

آنکھوں کی ساری بیماریوں کا آسان علاج اللہ پاک نے انسانوں کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے ایک آنکھیں ہیں جن کے ذریعے ہم دنیا کو دیکھ سکتے ہیں اور دنیا میں موجود اللہ کے کرشموں کو دیکھ سکتے ہیں

آنکھ کی قدر وہی بتا سکتا ہے جس کی آنکھیں نہیں ہیں لیکن جن کو یہ نعمت ملی ہے وہ اس کی قدر نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

یہ عمل قرآن پاک سے لیا گیا ہے جس سے اللہ پاک آنکھوں کی ہر قسم کی بیماریوں سے نجات دیں گے۔یہ قرآن پاک کی سورت کاعمل ہے جس کو ہر روز عصر کی نماز کے بعد کرنا ہے عمل یوں کرنا ہے

عصر کی نماز کے بعد تیسویں پارے کی پہلی سورۃ پڑھنی ہے یہ سورۃ دو رکوع پر مشتمل ہے۔ اس سور ۃ کو پڑھنے میں تین سے چار منٹ لگیں گے۔ اس عمل کے دوران کسی سے بات نہیں کرنی۔

وظیفہ مکمل ہونے کے بعد اپنی انگلیوں کے اوپری حصے پر دم کرکے اپنی آنکھوں پر پھیر لیں۔ اس کا دوسرا طریقہ یوں ہے اس سورۃ کو تین بار پڑھ کر عرق گلاب پر دم کرلیں پھر آپ نے وہ عرق گلاب اپنی آنکھوں میں ہر روز ڈالنا ہے۔

یہ عمل ہر روز نماز عصر کے بعد کرنا ہے۔ خواتین نے ایام خاص میں اس عمل کو نہیں کرنا۔ اس عمل سے آنکھوں کی ساری بیماریاں دور ہوں گی نظر کی کمزوری دور ہو گی انشاءاللہ چند دنوں میں اس کا اثر آپ محسوس کریں گے۔

Leave a Comment